اشیائے خور و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا گیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:20

لالہ موسیٰ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے سفارش پر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے، انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ہے کہ مقرر کردہ قیمتوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور گرانفروشی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین ایکشن لیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 20کلو گرام آٹے کی قیمت حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہوگی، دال چنا موٹی ہول سیل99روپے پرچون 102روپے کلو،دال چنے موٹی ہول سیل قیمت 102روپے پرچون 105روپے کلو، کالے چنے ہول سیل97روپے کلو، پرچون 100روپے کلو، سفید چنے سندھی ہول سیل 129روپے پرچون 132روپے کلو، سفیدچنے کینڈا باریک ہول سیل142روپے کلو پرچون 145روپے کلو، دال مونگ چھلکا باریک ہول سیل89روپے پرچون92روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی ہول سیل95روپے کلو پرچون 98روپے کلو، دال ماش چھلکا باریک ہول سیل149روپے پرچون152روپے کلو، دال ماش باریک ہول سیل 164روپے پرچون167روپے کلو، دال مسور باریک ہول سیل 147پرچون 150روپے کلو، دال مسور موٹی ہول سیل72روپے پرچون75روپے کلو، سرخ مرچ ہول سیل 197روپے کلو پرچون200روپے کلو، چاول باسمتی ہول سیل 97روپے کلو پرچون 100روپے چینی ہول سیل59روپے پرچون 62روپے کلو ، بیسن کی قیمت ہول سیل104روپے پرچون 107روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چھوٹا گوشت 600روپے کلو، ماڈل مٹن شاپ700روپے کلو، بڑا گوشت 300روپے کلو، ماڈل بیف شاپ340روپے کلو، دودھ 60روپے کلو، ماڈل شاپ70روپے کلو، دہی 75روپے کلو ، ماڈل شاپ85روپے کلو، روٹی سو گرام 6روپے، نان سو گرام 8روپے میں فروخت ہوگا۔ سبزیوں ، پھلوں، چکن ، انڈوں کے قیمت روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی طے کرے گی۔