رواںسال ضلع ساہیوال میں ایک لاکھ97ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:20

رواںسال ضلع ساہیوال میں ایک لاکھ97ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر
چیچہ وطنی۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق اس سال ضلع ساہیوال میں ایک لاکھ97ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے -اس سلسلے میں 21مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں پر محکمہ خوراک کا عملہ زمینداروں سے گندم کی خریداری ،باردانے کی دستیابی اور گندم کی قیمت بر وقت ادا کرنے کا اہتمام کرے گا -امر کا انکشاف ڈپٹی کمشنر ساہیوال شوکت علی کھچی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیا گیا -واضح رہے کہ انہی مراکز سے خریداری کے عمل کو تواتر اور شفافیت سے مکمل کرنے کے لئے محکمہ مال اور پولیس کے افسران و معاونین فرائض سر انجام دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :