کرک بار انتخابات ، مسلم لائرز فورم کے امیدورا کامیاب

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:20

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)کرک ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں مسلم لائرز فورم کے مالک الرحمن ایڈوکیٹ بھاری اکثریت سے صدراور آزاد امیدوار ملک محمد خان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ بار روم میں امان اللہ ایڈووکیٹ کی سربراہی میںتین رکنی انتخابی کمیٹی کے زیر نگرانی صبح نو بجے سے دن بارہ بجے تک پر امن، شفاف طریقے سے ووٹنگ کا عمل جاری رہا بعدازاں بار کے تمام ووکلاء کی موجودگی میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی اور انتخابی کمیٹی کے چیئرمین امان اللہ نے نتائج کا اعلان کیا جس کی رو سے مسلم لائرز فورم کے مالک الرحمن ایڈووکیٹ نے مدمقابل امیدوار جمعیت لائرز فورم کے محمد اسحاق ایڈووکیٹ کے 24 ووٹوں کے مقابلے 38 ووٹ حاصل کرکے 14 ووٹوں کی اکثریت سے مقابلہ جیت لیا جبکہ جنرل سیکرٹری کا مقابلہ آزادامیدوار ملک محمد خان نے مدمقابل وسیع اللہ ایڈووکیٹ کے 29 ووٹوں کے مقابلے میں 32 ووٹ حاصل کرتے ہوئے تین ووٹوں کی اکثریت سے مقابلہ جیتا ۔