دسمبر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آل پاکستان کے ایم سی گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرے گی، میئرکراچی

کے ایم سی میں فٹ بال ٹیم کو بحال کردیا ہے جبکہ باکسنگ اور کرکٹ کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیںگی،وسیم اختر

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:13

دسمبر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آل پاکستان کے ایم سی گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دسمبر میں بلدیہ عظمیٰ کراچی آل پاکستان کے ایم سی گولڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرے گی، کے ایم سی میں فٹ بال ٹیم کو بحال کردیا ہے جبکہ باکسنگ اور کرکٹ کی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیںگی، یہ بات انہوں نے کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں فائنل میچ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو رکرتے ہوئے کہی، میونسپل کمشنر حنیف محمد مرچی والا، ضلع جنوبی کے چیئرمین ملک فیاض، سینئر ڈائریکٹر سی ایس اینڈ آر سیف عباس حسنی، قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل ریٹائرڈ یونس چنگیزی، کرنل بصیر عالم، فیفا ریفری احمد جان اور شہریو ںکی ایک بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے شہر سے دہشت گردی ختم ہوتی ہے اور کھیل اور کھلاڑی امن کا پرچار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے کھیل کو دنیا بھر میں بے انتہا پسند کیا جاتا ہے اور ہماری کوشش ہے کہ کراچی سے ماضی کی طرح فٹ بال کے قومی کھلاڑی پیدا ہوں، کھیل ذہن اور جسم کو توانائی بخشتے ہیں نوجوان کھیلوں کی طرف آئیں اور اپنے اپنے شعبوں میں ملک و قوم کا نام روشن کریں کے ایم سی اور منتخب بلدیاتی قیادت کھیلوں کی سرپرستی کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، کے ایم سی اور کے پی ٹی کے درمیان کھیلا گیا میچ کے ایم سی نے عبداللہ کے گول پر ایک صفر سے جیت لیا، میئر کراچی نے اس موقع پر کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور اسپورٹس کی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے سلسلے میں اقدامات کرنے کی نوید سنائی۔

متعلقہ عنوان :