رضاہارون کی الطاف حسین کے بیان کی شدید مذمت

اگست الطاف حسین کے خلاف اگر قانون حرکت میں آتا تودوبارہ ان کی پاکستا ن کے خلاف ہرزہ سرائی نہ کرتے ، سیکرٹری جنرل پی ایس پی

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:09

رضاہارون کی الطاف حسین کے بیان کی شدید مذمت
․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) سیکریٹری جنرل پاک سرزمین پارٹی رضاہارون نے قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22اگست کو جب الطاف حسین نے پاکستان مخالف تقریر کی تھی جس کے رد عمل میں پوری پاکستانی قوم اور بالخصوص مہاجر قوم نے غیص و غصب کا اظہار کیا تھا ، انہوںنے کہا کہ ملک کی چاروں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ نے الطاف حسین کے خلاف قرارداد منظور کی لیکن اب تک قائد متحدہ کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی ، انہوںنے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ الطاف حسین کی مایوسی بڑھ رہی ہے اور ان کی پاکستان مخالفت میں اضافہ ہو رہا ہے ،پاک سرزمین پارٹی مستقل الطاف حسین کی را کیلئے کام کرنے اور کراچی کا امن تباہ کرنے کے عزائم سے پردہ اٹھاتی رہی ہے لیکن الطاف حسین کے خلاف کوئی قانو نی کارروائی نہیں ہوئی، انہون نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی ہے کیونکہ وہ را کے ایجنٹ ہیں جس کے واضع ثبوت موجود ہیں ، انہوںنے کہا کہ آج ہم محب وطن ذمہ دار افرادسے یہ امید رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان بچانے کیلئے کراچی میں را کو شکست دینے کیلئے ہماری مدد کریں اور پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے تما م محب وطن قوتیں ایک پیج پر آئیںاور ایک دوسرے کی مددکریں ، انہوںنے کہا کہ مہاجر قوم الطاف حسین کی ملک دشمن سرگرمیوں کی وجہ سے ان کو مسترد کرچکی ہے بلکہ ان کے اس طرح کے بیانات کی بھرپور مذمت کرتی ہے پاک سرزمین پارٹی مہاجروں سمیت تمام قومیتوں کی آواز ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 جو کہ سندھ اسمبلی نے قرارداد منظور کی گئی ہے اس قرارداد کی روشنی میں کارروائی کی جائے ۔