فساد یوں کو ختم کرنا ملک کے پائیدار امن کیلئے لازم ہوچکا ہے،سربراہ پاکستان سنی تحریک

سوشل میڈیا پر گستاخ آمیز مواداپ لوڈ کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:09

فساد یوں کو ختم کرنا ملک کے پائیدار امن کیلئے لازم ہوچکا ہے،سربراہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ فساد یوں کو ختم کرنا ملک کے پائیدار امن کیلئے لازم ہوچکا ہے ،فسادیوں کو سیاسی طور پر استعمال کرنے والوں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جائے ،دہشتگردی کا مکمل خاتمہ چاہتے ہیں کرپشن دہشتگردی کی جڑ ہے جسے ہر حال میں ختم کرنا ہوگا ،مذہب کی بے حرمتی کھلی دہشتگردی اور دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے مترادف ہے ،دین اسلام تمام مذاہب کے احترام اور اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرتا ہے ،شعائر اسلام کے خلاف کسی بھی قسم کی بے حرمتی برداشت نہیں کرینگے ،آئین وقانون کی بالادستی پر گامزن ہیں سوشل میڈیا پر گستاخ آمیز مواداپ لوڈ کرنیوالوں کو منطقی انجام تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے ،گستاخانہ مواد کے خلاف عالمی ریفرنس تیار کرنے کیلئے 25اسلامی ممالک کے اتحاد کا خیر مقدم کرتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوابشاہ رونگی سے قبل مرکز اہلسنت پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے ہمیں خائف نہیں کرسکتے آخری سانس تک دہشتگردی کا مقابلہ کرینگے ،پاکستان کی سلامتی کیلئے ہرقسم کی قربانی دینے کیلئے پرعزم ہیں دہشتگردوں کو ملک سے بھاگنے نہیں دینگے دہشتگردوں کا ہر زاویئے سے گھیرا تنگ ہونا چاہیے ،دہشتگردوں کے سہولت کار جہاں کہیں بھی ہوں اور کسی بھی صف میں ہوں انجام تک پہنچایا جائے ،دہشتگردوں کے خلاف بے رحم کاروائی کی جائی انسانیت کے دشمنوں سے کسی قسم کا رحم نہیں کیا جانا چاہیے ،پوری قوم دہشتگردی سے شدید نفرت کرتی ہے دہشتگردی سے نجات کیلئے پوری قوم یکجا ہے ، آپریشن ردالفساد دہشتگردوں کے خلاف اعلان جہاد ہے ،پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حالت جنگ میں ہے ،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کرکے دم لینگے۔

متعلقہ عنوان :