تعلیم و تدریس میں جدید تربیت کیلئے بدل دو مہم کا آغاز

سات اداروں کے تعاون سے 10 ہزار اساتذہ کو تربیت دی جائیگی

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء) تعلیمی نظام میں جدید طریقہ کار اور اساتذہ اور بچوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے سات اداروں کی اجتماعی کوششوں سے بدل دو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ گزشتہ روز آرٹس کونسل میں ان اداروں نے چار سو سے زائد اساتذہ اور سول سوسائٹی کے ساتھ ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب سے بدل دو مہم کے آرگنائزرز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام سینکڑوں سرکاری و نجی اسکولوں کے اساتذہ کے ذریعے بہتری بیدار کرے گا اور اس سلسلے میں انہیں ضروری آلات و مواد فراہم کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ بدل دو مہم معاشرے میں برداشت اور امن کو بھی فروغ دیگی۔ اس مہم کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے بدل دو مہم کی ترجمانی عافیہ سلام نے بتایا کہ ایک سال میں 10ہزار اساتذہ کو تعلیم میں بہتری اور تبدیلی کیلئے تربیت و آگاہی دی جائیگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بنائے جانے والے کنور رشم کے شراکت داروں نے اس موقع پر اساتذہ کے سوالات کے جواب دیئے۔

ان سوالات کا تعلق تربیت کے طریقہ کار ، باہمی شراکت، تدریس کے جدید طریقہ ، تخلیقی سوچ، مشترکہ کوششوں اور تھیٹر اور موسیقی کے استعمال سے تھا۔ اس موقع پر بدل دو ٹیم نے شالم زیور، خرم اقبال اور علیشہ داس نے بدل دو کا ترانہ اور تھیٹر پیش کیا۔ اس مہم کے شراکت داروں میں اے زی کارپ، انٹرٹینمنٹ، سوسائٹی فار انٹر نیشنل ایجوکیشن ، پاک امریکن کلچرل سینٹر، ٹیچرریسورس سینٹر، چلڈرن میوزیم فار پیس اینڈ ہیومن رائٹس، اسکول آف رائٹنگ اور مائنڈ میپ کمیونیکیشن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :