سردار یار محمد رند سے میر فائق خان جمالی کی ملاقات،سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند سے ہفتہ کو سابق صوبائی وزیر میر فائق خان جمالی نے ملاقات کی دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس تفصیلی ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااور بعض سیاسی امور پر اتفاق رائے پایا گیا۔