حلقہ پی بی 7کا ضمنی انتخاب کل ہوگا ،تمام انتظا مات مکمل

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2017ء)حلقہ پی بی 7کا ضمنی انتخاب کل ہوگا ،تمام تر ساما ن متعلقہ پولنگ سٹیشنز میں منتقل سکیورٹی کے سخت انتظا مات مکمل ،پشتونخواء میپ،پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علماء اسلام کے امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ،تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلی کے رکن حاجی گل محمد دمڑ کی وفات کے بعد خالی ہونے والی حلقہ پی بی زیار ت کی نشست پر ضمنی انتخابات آج ہورہے ہیں جن میں کل 59728ووٹر اپنا حق رائے دہی استعما ل کر ینگے ،الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق تمام متعلقہ سامان حلقے میں پہنچا دیا گیا اور سیکورٹی کے لئے لیویز،ایف سی اور فوج کی نگرانی میںانتہائی سخت انتظاما ت کیے گئے ہیں ،حلقہ پی بی 7کے الیکشن میں جمعیت علما ء اسلام کے امیدوار اور مرحوم رکن اسمبلی گل محمد دمڑ کے بیٹے خلیل الرحمن دمڑ،پشتو نخواء ملی عوامی پارٹی کے امیدوار سراد حبیب الرحمن دمڑ،اور پا کستان تحر یک انصاف کے نور محمد دمڑ کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظا ہر کیا جارہا ہے ،ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران تینوں پارٹیوں کی صوبائی قیادت نے بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ بھی لیا ہے جس کی واضع مثال الیکشن کمیشن کی جانب سے جمعیت علما اسلام اور پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے ارکان صوبائی اورقومی اسمبلی ،سینیٹراور صوبائی وزراء کو مہم میں حصہ لینے پر اظہار وجوع نوٹس جاری کرنا ہے،اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی بھی جمعیت علما اسلام کے امید وار کی حمایت کا اعلان کرچکی ہیں۔