پسکو پولیس سٹیشن چارسدہ کا 9 لاکھ روپے ریکوری ‘ 12 ایف آئی آرز درج

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) پسکو پولیس سٹیشن چارسدہ نے گزشتہ3 روز کے دوران چارسدہ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی اوراس دوران بجلی کا نا جائز استعمال کرنے والوں سے تقریبا 9 لاکھ روپوں کی ریکوری کی ہے ․ بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف12 ایف آئی آرز بھی درج کیں․ تفصیلات کے مطابق پسکو ٹیموںنے پسکوپولیس چارسدہ کے ساتھ مل کر 20 مارچ کو چارسدہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کی جس کے دوران بجلی کا ناجائز استعمال کرنے والوں سے جرمانہ کی مد میں 170000/- روپے کی ریکوری کی جبکہ 5 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کیں․21 مارچ کو 269000/- روپے کی ریکوری کی اور 2 افراد کے خلاف ایف آئی آرز درج کیںجبکہ 22 مارچ کو 4,50000/- روپوں کی ریکوری کی اور5 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئیں․ پسکو پولیس سٹیشنز کے قیام سے پسکوکوبجلی چوری کوروکنے میں مدد ملی ہے اور نہ صرف بجلی چوروں کے خلاف موثر کاروائی ہورہی ہے بلکہ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف موقع پر ایف آئی آرز بھی درج ہورہی ہیں جس سے بجلی چوری کرنے والوں کو فوری طورپر سزائیں بھی مل رہی ہیں․چیف ایگزیکٹیوپسکو نے پسکو کی ٹیموں اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مشترکہ طورپر بجلی چوری کے خلاف بھرپورمہم میں حصہ لیں اوراس مہم میں مزید تیزی لائی جائے کیونکہ ڈائریکٹ کنڈوں کی وجہ سے پسکو کو خسارے کا سامنا ہے اورصارفین کو بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :