18کے عام انتخابات میںفاٹاکے نمائندے خیبرپختونخوااسمبلی کاحصہ بنیںگے ، خیبر پختونخوامیںمسلم لیگ(ن) کی حکومت بننے کے بعدکابینہ میںفاٹاکوبھرپورنمائندگی دی جائیگی ،فاٹاکے عوام کی حوصلہ افزائی کیلئے فاٹاسے سینئروزیربھی منتخب کیاجائیگا،انجینئرامیرمقام کی خیبرایجنسی کے وفدسے بات چیت

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:55

18کے عام انتخابات میںفاٹاکے نمائندے خیبرپختونخوااسمبلی کاحصہ بنیںگے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ فاٹااصلاحات کی کمیٹی،پارلیمنٹ اورکابینہ سے منظوری کے بعدنہ ہونے کاسوال ہی پیدانہیںہوتا،انشاء اللہ2018کے عام انتخابات میںفاٹاکے نمائندے خیبرپختونخوااسمبلی کاحصہ بنیںگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت خیبر پختونخوامیںبننے کے بعدکابینہ میںفاٹاکوبھرپورنمائندگی دی جائیگی اورفاٹاکے عوام کی حوصلہ افزائی کیلئے فاٹاسے سینئروزیربھی منتخب کیاجائیگا۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے رہائشگاہ واقع پشاورکینٹ میںممبرقومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کی قیادت میںخیبرایجنسی کے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ ایک صوبائی وزیرکے بیان پردکھ ہواکہ ایک طرف تویہ لوگ فاٹاکوخیبرپختونخوا میںضم کرنے اورنمائندگی دینے کی باتیںکرر ہے تھے اورجب محمدنوازشریف نے دلیرانہ فیصلہ کرکے فاٹاکوخیبرپختونخوامیںضم کرنے کی منظوری دی تواب اس ٹولے سے فاٹاکے عوام کی امنگوںکے مطابق قبائلی علاقاجات کے انضمام کافیصلہ بھی ہضم نہیںہورہا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگر نوازشریف اپنی حکومت بنانے کیلئے فیصلے کرتے تو2013کے انتخابات میںتحریک انصاف کو30نشستوںکیساتھ صوبے میںحکومت نہ دیتے،وزیراعظم نے فاٹاکے عوام کی مشکلات اوراسکے اکثریتی رائے کااحترام کرتے ہوئے یہ جرات مندانہ اورتاریخی فیصلہ کیاہے اور انشاء اللہ وعدے کے مطابق پائیہ تکمیل تک پہنچائیںگے۔ شاہ جی گل آفریدی اوروفدنے وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاکہ اصلاحات کی منظوری میںانجینئر امیرمقام کاکردارانتہائی اہم اورکلیدی رہا جوفاٹاکے عوام ہمیشہ یادرکھے گی۔وفدنے وزیراعظم کے مشیرکوخیبرایجنسی کی دعوت دی جوانہوں قبول کی۔

متعلقہ عنوان :