لاہور پولیس کا ملازمین کی فلاح و بہبود کی خاطر ایک اور تاریخی قدم،پولیس اہلکارمہنگے ترین میڈیکل ٹیسٹ مفت کرواسکیں گے

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:55

لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کی ہدایت پر لاہور پولیس نے اہلکاروں کی فلا ح وبہبود کی خاطر ایک اور تاریخی اقدام اٹھا لیاجس کے تحت پولیس لائنز قلعہ گجرسنگھ میں اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگا دیئے گئے ۔میڈیکل کیمپ میں میموگرافی اور ہیپاٹائٹس اے اور بی کے ٹیسٹ پولیس اہلکاروں اور انکے اہلخانہ کیلئے بالکل مفت کئے جارہے ہیں۔

کوئی بھی اچھی لیبارٹری میموگرافی ٹیسٹ 25سے 30ہزار روپے میں کرتی ہے اور اسی طری ہیپاٹائٹس اے اور بی کے ٹیسٹ بھی مہنگے ہیں۔میڈیکل ٹیسٹ 3دن کیلئے تمام پولیس اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ کیلئے مفت دستیاب ہونگے۔میموگرافی ٹیسٹ 40سال سے زیادہ عمر کی خواتین کیلئے ضروری ہوجاتا ہے کیونکہ اس عمر کے بعد چھاتی کے سرطان کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طری ہیپاٹائٹس اے اور بی کی سکریننگ بھی بہت ضروری ہے جس کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پولیس اہلکاروں کیلئے یہ سہولت بالکل مفت دینے کیلئے پولیس لائنز میں مفت کیمپ لگانے کی ہدایت دی۔

ابھی تک اس مفت میڈیکل کیمپ کے ذریعے 500اہلکار ہیپاٹائٹس اے اور بی جبکہ 50سے زائد خواتین میموگرافی کے مفت ٹیسٹ کرواچکی ہیں۔مفت میڈیکل کیمپ لگوانے میں ایس پی ہیڈ کوآرٹرز عاطف نذیر اور ایس پی سول لائنز سیّد علی رضا نے خصوصی کاوش کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر مزید کہاکہ اس مفت میڈیکل کیمپ کااہتمام اہلکاروں کی سہولت کی ظاطر کیاگیاہے جو جاری رہے گا۔انشاء اللہ جب سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال تعمیرہوجائیگا تو پولیس اہلکاروںکو یہ تمام سہولیات مفت دستیاب کی جائینگی۔ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ جس اہلکار نے اپنی جان پر کھیل کر شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرنا ہے وہ اور اسکے اہل خانہ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائیں۔

متعلقہ عنوان :