’’اصل خادم میں ماواں، بہناں تے بٹیاں دا ہاں ‘‘شہبازشریف کے سرائیکی زبان میں خطاب پرحاضرین کی بھر پور داد، پرجوش نعرے

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:55

’’اصل خادم میں ماواں، بہناں تے بٹیاں دا ہاں ‘‘شہبازشریف کے سرائیکی ..
لاہور۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انسداد تشد د مرکزبرائے خواتین کی افتتاحی تقریب میں انگریزی اور اردو کے علاوہ سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ’’سنٹر قائم تھی گئے ہن عورتاں کوں انصاف ملسی۔ میں مرد اںدا خادم تا ہاں لیکن اصل خادم میں ماواں، بہناں تے بٹیاں دا ہاں ۔

ہن جیٹرھا غلطی کریسی قانون او کوں کھلے مریسی ‘‘(سنٹر قائم ہوگیا ہے اب خواتین کو انصاف ملے گا ۔ میں مرد حضرات کا خادم توہوں لیکن اصل خادم میں اپنی مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں کا ہوں اب جو خواتین پر تشدد کرے گا قانون اسے سزا دے گا )۔وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران خواتین پر تشدد اور ہراساں کئے جانے کے حوالے سے سرائیکی زبان میں پیش کئے گئے خاکے کا خصوصی ذکر کیا۔

(جاری ہے)

محمد شہباز شریف کے سرائیکی میں خطاب پر حاضرین نے خوش گوار حیرت کا اظہار کیا اور تالیاں بجاکر وزیراعلیٰ کو داد دی اوراس موقع پر’’ وزیراعلیٰ شہبازشریف زندہ باد ‘‘کے نعرے لگائے۔صوبائی وزیر بہبود آبادی ذکیہ شاہنواز نے بھی سرائیکی میں خطاب کیا اور خواتین کو مخاطب کرکے کہا کہ ’’وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اے مرکز بنا کے ماں ،بہنیں تے دھی دا حق ادا کرڈتے ۔ہون تہا کوں کوئی وی مارکُٹ نہ سک سی ‘‘۔