شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں ’’ -عظمت انسانی اور بین المذاہب رواداری میں صوفیا کا کردار‘‘کے عنوان پر28مارچ کو قومی کانفرنس منعقد ہوگی

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:55

سکھر۔ 25مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیںانسٹیٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام -عظمت انسانی اور بین المذاہب رواداری میں صوفیا کا کردارکے عنوان پر ایک روزہ قومی کانفرنس بروز منگل 28مارچ 2017کوصبح 9:30بجے علامہ آئی آئی قاضی ہال میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کانفرنس کی صدارت کریں گی۔ اس قومی کانفرنس میں سندھ اور پنجاب کے معروف صوفی بزرگوں کی درگاہوں کے سجادہ نشین اور مشہور محققین صوفیا کرام کی تعلیمات ، رواداری ، امن پسندی اور بھائی چارے و دیگر عنوانات پر خصوصی خطاب کریں گے۔