پشاور،ریگی امن فٹبال چیلنج کپ2اپریل سے شروع ہوگا

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:52

پشاور،ریگی امن فٹبال چیلنج کپ2اپریل سے شروع ہوگا
ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ریگی امن فٹبال چیلنج کپ 2017 دو اپریل سے ریگی فٹبال گرائونڈ پشاورمیں شروع ہوگی، جس میں صوبے بھر سے بہترین ٹیمیں شرکت کرینگی ، ان خیالات کا اظہار ہفتے کو ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر گوہر خان خلیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کے ہمراہ صدر کفایت الله خان ، آرگنائزر عالمگیر خلیل ،حاجی حیات خان ، صدرشاہ جہاں خان خلیل، اختر الله، حاجی فرید الله، حاجی مقبلی خان ، سہیل خان ، حاجی احسان الله،عدنان خان خلیل اور تواب خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اپنی مددآپ کے تحت ہر سال کی طرح اس سال بھی ریگی سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ریگی امن فٹبال چیلنج کپ کا انعقاد کیاجارہا ہے جس میں تمام خواہش مند ٹیمیں 28 مارچ تک ٹورنامنٹ کے آرگنائزر عالمگیر خان سے اس نمبر03338214909 پر انٹر ی کراسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد فٹبال کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ ریگی کا سافٹ امیج بھی پیش کرنا ہے جس میں شامل ٹیمیوں سے کسی بھی قسم کی انٹری فیس نہیں لی جائیگی یہ ٹورنامنٹ علاقہ کے مشران کے تعاون سے منعقد ہورہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو بہترین ماحول کے ساتھ ساتھ ہر ممکن سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

گوہر خان خلیل نے کہا کہ ریگی کے عوام سپورٹس سے کافی لگائو رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہر سال فٹبال سمیت مختلف گیمز اپنی مدد آپ منعقد کراتے ہیں جس میں کثیر تعداد میں کھلاڑی مختلف کلبز کی طرف سے کھیلتے ہیں ۔ انہوں نے کہا اس ٹورنامنٹ میں کسی بھی ایسوسی ایشن یا صوبائی حکومت کی طرف سے ان کوکسی بھی قسم کی سپورٹ فراہم نہیں ہوتی بلکہ علاقے کے مشران اور عمائدین کے باہمی اشتراک سے اس قسم کی سپورٹس سرگرمیوں کا انعقاد ہوتا ہے جس کا مقصد کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ علاقے کا سافٹ امیج بھی پیش کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :