محکمہ ثقافت کے تعاون سے حجرہ پروگرام کا انعقاد،سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:52

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)محکمہ ثقافت کے رچ پروگرام کے تعاون سے سی ار ڈی کے زیر اہتمام حجرہ محمد زمان خان بٹ خیلہ میں شاندار حجرہ پروگرام منعقد ہوا جس میں عمائدین علاقہ ، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مقامی فنکاروں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ممتاز صحافی شاعر و ادیب جمعہ رحمان افگار نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے پختون ثقافت کو زندہ رکھنے کیلئے محکمہ ثقافت کی پروگرامات قابل تعریف ہے جس کی بدولت مقامی فنکاروںکی صلاحیتیں اجھاگر ہوکر ان کی حوصلہ افزائی ہوگی انہوںنے کہا کہ کلچر کو زندہ رکھنے کے لئے فنکاروں نے اپنی زندگیاں وقف کررکھی ہے ، حکومت کی طرف سے ان کی حوصلہ افزائی خوش آئندہے ۔