ڈسٹرکٹ بار بونیر کے سالانہ انتخابات مکمل شاہ بروس خان ایڈوکیٹ نے میدان مارلیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:52

بونیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)ڈسٹرکٹ بار بونیر کے سالانہ انتخابات مکمل ،دوفریقی اتحاد کے امیدوار شاہ بروس خان ایڈوکیٹ نے میدان مارلیا ،وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا ،وکلاء پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے ،کالاکورٹ مقصد ہے ،بار اور بنچ کیلئے کردار اداکرتارہوں گا ،نومنتخب صدر شاہ بروس خان ایڈوکیٹ کا خطاب۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ بار بونیر کے سال 2017-18کیلئے الیکشن کا انعقاد الیکشن کمشنر سلطان زیب ایڈوکیٹ کی نگرانی میں منعقد ہوئی ووٹنگ کا عمل صبح9بجے سے دوپہر دو بجے تک جاری رہا جس میں کل 91ووٹرز نے ووٹ پول کیا جس میں ایک ووٹ مسترد جبکہ نوے ووٹ پول ہوئے ،الیکشن کمشنر سلطان زیب خان ایڈوکیٹ کے نتائج کے مطابق ملگری وکیلان اور اسلامک لائیرز فور کے مشترکہ امیدورار شاہ بروس خان ایڈوکیٹ نے 52ووٹ حاصل کرکے بونیر بار کے صدر منتخب ہوئے مد مقابل پروفیشنل لائیرز فورم ،جمعیت اور دیگر لائیرز فورم کے میدوار معتبر خان ایڈوکیٹ نے 38 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ،دیگر عہدیدار جنرل سیکرٹری صاحب ذادہ ایڈوکیٹ ،فیاض احمد جائینٹ سیکرٹری ،ھارون رشید نائب صدر ،علی محمد خان فنانس سیکرٹری جبکہ عبدالسلام ایڈوکیٹ بلامقابلہ منتخب ہو گئے تھے اس موقع پرالیکشن کمیشن کے ممبران طارق خان ایڈوکیٹ اور علی شیر خان ایڈوکیٹ بھی موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کے بعد ہارنے والے امیدوار معتبر خان ایڈوکیٹ نے جیتنے والے امیدوار کو مبارکباد دی اور کہا کہ بونیر بار ایسوسی ایشن کی ترقی کے لئے ہم منتخب کابینہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے ،نومنتخب صدر شاہ بروس خان ایڈوکیٹ نے بونیر بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھیوں نے دوسری مرتبہ مجھ پر اعتماد کا اظہار کیاہے میں بار اور بنچ کے درمیان بہتر تعلقات اور وکلاء برادری کے حقوق کے لئے اپنا جدوجہد جاری رکھوں گا ۔وکالت کا پیشہ انتہائی ذمہ داری کا ہے اور میرے ساتھیوں نے مجھ پر ایک سال کے لئے بھاری ذمہ داری عائید کی ہے ،تقریب سے رنر اپ صدارتی امیدوار معتبر خان ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔