ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے ا نتخابات مکمل ، راحت شاہ صدر عباداللہ جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:52

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کیا نتخابات مکمل ، راحت شاہ صدر اور عباداللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ نائب صدارے کے عہدہ پر احمد زیور اور لائبریرین کے لئے معظم عباس بلا مقابلہ کامیاب ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملاکنڈ کے سال 2017 کے لئے انتخابات الیکشن بورڈ کے چئیرمین شاہ روم خان ایڈوکیٹ کے نگرانی میں منعقد ہوئے وقار احمد ایڈوکیٹ اور سجاد احمد ایڈوکیٹ نے الیکشن معاونین کے فرائض انجام دئیے، ٹوٹل 87 رجسٹرڈ وکلاء میں سے 80 ممبران نے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔

جس میں صدارت کے لئے راحت شاہ نے 30 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے مدمقابل جاوید اقبال نے 24 ، افتاب عالم اور محمدادریس نے تیرہ تیرہ ووٹ حاصل کئے ، جنرل سیکرٹری شپ کے لئے عباداللہ نے 43 اور مخالف امیدوارافتخار یوسفزئی نے 34 ووٹ حاصل کرکے تین ووٹ مسترد ہوئے جائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر فہد رضوان نے 43 جبکہ ان کے مدمقابل عنایت اللہ نے 36 ووٹ حاصل کرکے ایک ووٹ مسترد ہوا فناس سیکرٹری کے عہدہ کے لئے ضیاء الرحمان نے سب سے زیادہ 48 ووٹ لے کر علیم شاہ نے 31 ووٹ حاصل کرکے ایک ووٹ مسترد ہوا۔