باجوڑ ایجنسی ،پاسپورٹ آفس نی9سال بعد کام شروع کردیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:52

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)باجوڑ ایجنسی میں پاسپورٹ آفس نی9سال بعد کام شروع کردیا۔ سینیٹر ہدایت اللہ خان نے باقاعدہ افتتاح کردیا۔ پاسپورٹ آفس کے ڈائریکٹر نے سینیٹر ہدایت اللہ خان کی موجودگی میں شاہ نواز خان نامی شخص کو پہلا ٹوکن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

باجوڑایجنسی کے عوام نے وزارت داخلہ کی طرف سے باجوڑایجنسی میں پاسپورٹ افس کے قیام کا خیر مقدم کیاہے اور کہاہے کہ باجوڑایجنسی میں پاسپورٹ افس کے قیام سے باجوڑایجنسی کے لاکھوں لوگوںکو پاسپورٹ کے حصول میں حائل روکاوٹیں ختم ہوجائیں گے ۔

انھوں نے باجوڑایجنسی کے سینیٹر ہدایت اللہ خان کی باجوڑایجنسی میں پاسپورٹ افس کے دوبارہ قیام میں ذاتی دلچسپی لینے کو سراہا۔ یادرہے کہ باجوڑایجنسی میں فوجی آپریشن کیوجہ سے سال 2008میںپاسپورٹ آفس بند کیاگیاتھا ۔