کوہاٹ،پہاڑوں سے مقامی نوجوان کی لاش برآمد ، پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثہ کے حوالے کردی گئی

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:52

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء)کوہاٹ نصرت خیل کی پہاڑوں سے مقامی نوجوان کی لاش برآمد کرلی گئی ہے۔ متوفی نشے کا عادی تھا جو کئی دنوں سے لاپتہ تھااور اسکی موت پہاڑ سے گرنے کے باعث وقوع پزیر ہوا ہے۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالہ کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ہنگو روڈ کے علاقہ نصرت خیل کی پہاڑی سلسلہ سپین تانگ سے ہفتہ کی صبح مقامی نوجوان بصیر اللہ ولد امان گل کی لاش ملی ہے جسے تحویل میں لیکر محمد زئی کے مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کردی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر تھانہ چھائونی کی پولیس پارٹی بھی ہسپتال پہنچ گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالہ کردی ۔مقامی ذرائع کے بقول متوفی ہیروئن کے نشے کا عادی تھا جو پہاڑی کی طرف جانے کا کہہ کر گھر سے نکلنے کے بعدکئی دنوں سے لاپتہ تھااور انکے رشتہ دار وں نے انکی تلاش شروع کررکھی تھی جو اسکی لاش ملنے پر ختم ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متوفی کی موت پہاڑی سے گرنے کے باعث وقوع پزیر ہوئی ہے جسکا ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بھی تصدیق ہوچکی ہے۔متوفی کو بعد ازاں نصرت خیل کے آبائی قبرستان میں سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کردیا گیا ہے۔