بٹ خیلہ، افغان مہاجرین کیمپ میں گھریلوں تنازعہ پر داماد قتل باپ ،بھائیوں سمیت 3افراد شدیدزخمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:52

بٹ خیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) بٹ خیلہ میں افغان مہاجر ین میں مستورات کی تنازعہ پر تصادم میں چھریاں چل گئی ، داماد قتل باپ اور بھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہوئے ۔ملزمان جائے وقعہ سے فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیوی پوسٹ بٹ خیلہ کے رپورٹ کے مطابق اختر غونڈئی بٹ خیلہ میں افغان مہاجر کیمپ میں سسر اور سالوں نے دیگر رشتہ داروں سے مل کر ناراض بیوی کو منانے کے لئے گھرآنے والے داماد خائستہ میر ،باپ لا میر اوربھائیوں اول میر اور لال میر پر مبینہ چھریوں سے حملہ کرکے داماد کو قتل جبکہ باپ اور بھائیوں کو زخمی کردیا زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچا کر جہاں پر ایک کی حالت نازک ہونے کی وجہ سے پشاور منتقل کردیا گیا مجروح اول میر نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنی ناراض بھابی کو منانے کے لئے ان کے گھر گئے تھے مگر وہاں پہنچتے ہی ملزمان میں ان کے بھائی کے سسر نزیر ، حافظ ولد ملک الرحمان اور رحمت اللہ ، عصمت اللہ ولد نزیر نے مبینہ ان پر چھریوں سے حملہ کرکے ایک کو قتل اور باقی تینوں کو شدید زخمی کردیا ہے ، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ملاکنڈ لیویز نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شرع کی ۔

متعلقہ عنوان :