ملک کی ترقی وخوشحالی کیلئے حصول علم ناگزیر ہے ،تاریخ گواہ ہے کہ ترقی یافتہ قوموں نے حصول علم کو خصوصی اہمیت دے کر ترقی کے منازل طے کیں،حصول تعلیم ہی ہی کے ذریعے ملک میں حقیقی تبدیلی آسکتی ہے
صوبائی وزیر بلدیات ودیہی ترقی خیبرپختونخوا عنایت اللہ خان کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 25 مارچ 2017 21:50
(جاری ہے)
نوجوانوں میںصلاحتیں موجود ہیں ان کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی سے بہتر نتائج متوقع ہوسکتے ہیں۔ صوبائی حکومت نے سب سے زیادہ فنڈز تعلیم کے لیے رکھی ہے سرکاری سکولز میں اساتذہ کی کمی پورا کیا جائے اور اس کے لیے دس ہزار نئی اسامیاں پیدا کی جارہی ہے ۔
وہ ہفتہ کو پاک لائٹ سکول سٹی رزلٹ ڈے کے موقع پر تقریب سے خطا ب کر رہے تھے ۔تقریب سے ضلع ناظم دیر بالا صاحبزادہ فصیح اللہ اور نائب ناظم و امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ ایڈووکیٹ نے بھی خطا ب کیا۔عنایت اللہ خان نے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیے ۔سینئر صوبائی وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے حصول کے لیے معاشرے میں شعور بیدار کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظمیں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ انہوںنے کہاکہ آج کا طالب علم کل قوم کے رہنماء ہوںگے اس لیے تعلیمی اداروں کی حالت بہتر بنانے کے لیے موجودہ حکومت شعبہ تعلیم کو ترجیحی بنیادوں پر توجہ دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے اور طالب علم کو نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں آگے لے جانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوںنے کہاکہ صوبے میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے دس ہزارنئی آسامیاں پید اکی جارہی ہے ۔ سکولز میںاساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور شعبہ تعلیم میںبھرتیاں میرٹ پر کرانے کے لیے اقدامات اٹھائیں جارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پرائمری اور سیکنڈری سکولز کو مقامی حکومتی کے تحت کیے جارہے ہیںاور مقامی حکومتوں کے فنڈز کا بڑا حصہ سکولز میںخرچ کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.