Live Updates

ڈومیسٹک کرکٹ نظر انداز کرنے سے دوسرا ورلڈ کپ نہ جیت سکے ، 92جیسی خوشی کبھی نہیں دیکھی ،ہمیں سوچنا چاہیے کہ صرف ایک ہی ورلڈ کپ کیوں جیت سکے ، ہماری جیت نے ثابت کیا کہ جب تک کوئی ٹیم ہار نہیں مانتی اسے کوئی ہرا نہیں سکتا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ورلڈ کپ جیتنے کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر گفتگو

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:49

ڈومیسٹک کرکٹ نظر انداز کرنے سے دوسرا ورلڈ کپ نہ جیت سکے ، 92جیسی خوشی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و قومی ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ نظر انداز کرنے سے دوسرا ورلڈ کپ نہ جیت سکے ، 92جیسی خوشی کبھی نہیں دیکھی ،ہمیں سوچنا چاہیے کیونکہ صرف ایک ہی ورلڈ کپ جیت سکے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ورلڈ کپ جیتنے کی 25ویں سالگرہ کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ اپنی قوم کو کبھی میں نے اتنا خوش نہیں دیکھا جتنا ورلڈ کپ جیتنے پر92میں خوش دیکھا ، میں دعا گو ہوں کہ ہم بار بار ایسی خوشیاں دیکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جیت نے ثابت کیا کہ جب تک کوئی ٹیم ہار نہیں مانتی اسے کوئی ہرا نہیں سکتا ، ڈومیسٹک کرکٹ نظر انداز کرکے دوسرا ورلڈ کپ نہ جیت سکے ، ہمیں سوچنا چاہیے کہ ہم کیوں ایک ہی کپ جیت سکے ۔ ( ن م)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :