پاک فوج قومی سرحدوں کے محافظ کے طور پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ قومی ترقی کیلئے بھی کردار ادا کررہی ہے، جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہے ،عام آدمی کو مناسب صحت کی سہولیات کی فراہمی قومی ترجیح ہونی چاہیے، قدرتی آفات اور فوجی کارروائیوں کے دوران آرمی میڈیکل کور کا موثر کردار قابل ستائش رہا ہے

کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی کا سی ایم ایچ لاہور میڈیکل کالج میں 5ویں کانووکیشن سے خطاب لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے فارغ التحصیل طلبا کو ڈگریاں اور تمغوں سے بھی نوازا،آئی ایس پی آر

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:47

راولپنڈی/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے کہاہے کہ پاک فوج قومی سرحدوں کے محافظ کے طور پر اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ قومی ترقی کیلئے بھی کردار ادا کررہی ہے، جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہے ،عام آدمی کو مناسب صحت کی سہولیات کی فراہمی قومی ترجیح ہونی چاہیے، قدرتی آفات اور فوجی کارروائیوں کے دوران آرمی میڈیکل کور کا موثر کردار قابل ستائش رہا ہے۔

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابقکورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سی ایم ایچ لاہور میڈیکل کالج میں 5ویں کانووکیشن کے مہمان خصوصی تھے ۔اس موقع پرانھوںنے کہاکہ پاک فوج نے قومی سرحدوں کے محافظ کے طور پر اپنے کردار کی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے علاوہ قومی ترقی کیلئے بھی کردار ادا کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات اور فوجی کارروائیوں کے دوران آرمی میڈیکل کور کا موثر کردار قابل ستائش رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل صادق علینے کہاکہ جسمانی، ذہنی اور سماجی صحت ایک مضبوط قوم کی بنیاد ہے ،عام آدمی کو مناسب صحت کی سہولیات کی فراہمی قومی ترجیح ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں نوجوان نسل میں زیادہ اعتماد پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کے زیادہ سے زیادہ ثمرات کو حاصل کرنے کیلئے نئی نسل کو بہتر ماحول کی فراہمی سب کا فرض ہے ۔انہوں نے صحت کی معیاری تعلیم فراہم کرنے میں سی ایم ایچ لاہور میڈیکل کالج کے کردار کی تعریف کی۔ بعد ازاں لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے فارغ التحصیل طلبا کو ڈگریاں اور تمغوں سے بھی نوازا۔