سپیکر قومی اسمبلی کی قیادت میںپارلیمانی وفد4روزہ دورے پر( کل) ترکی روانہ ہوگا

ایاز صادق اپنے ہم منصب، ترکی کی سیاسی قیادت اور کاروباری برادری کے ساتھ ملاقاتیں،دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق کی قیادت میں 8رکنی پارلیمانی وفداتوار 26مارچ کو 4روزہ دورے پر تر کی روانہ ہو گا۔وفد میں سپیکر قومی اسمبلی کے علا وہ ممبران قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، شگفتہ جمانی، سیما محی الدین جمیلی، طاہر ہ اورنگزیب، مجاہد علی،سید عا مر علی شاہ اور شیخ صلا ح الدین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی میں قیا م کے دوران سپیکر قومی اسمبلی اپنے ہم منصب کے علاوہ ترکی کی سیاسی قیادت اور کاروباری برادری کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ دونوں ممالک کے مابین پار لیمان کے ذریعے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تعلیم ، ثقافت اور سرمایہ کاری کے شعبوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(و خ )

متعلقہ عنوان :