تھانہ سٹی کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات ،ایک شخص گولی لگنے سے شدید زخمی

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:47

حسن ابدال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) تھانہ سٹی کی حدود میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک شخص گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز بعدازنماز جمعہ دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب حسن ابدال جی ٹی روڈ پر واقع حاجی مظفر پیٹرول پمپ پر دو موٹرسائیکل سوار افراد آئے اور وہاں کیش پر موجود وحید نامی ملازم کو اسلحہ دکھاتے ہوئے لوٹنے کی کوشش کی۔

وحید کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ایک ڈاکو کی جانب سے اس پر فائرنگ کی گئی ۔فائرنگ کے دوران ایک گولی وحید کی ٹانگ پر لگی جس سے وہ زخمی ہو کر گر گیا۔ ڈاکو اس کے پاس موجود ہزاروں روپے کی کیش چھین کر با آسانی موٹر سائیکل پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :