خان گل خان ایڈووکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ضلع ایبٹ آباد کے صدر،ملک سجاد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:46

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے انتخاب میں خان گل خان ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدرملک سجاد ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں۔ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے انتخاب کے لئے قائم الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کے 434رجسٹرڈ ممبران میں سے 417ممبران نے حقہ رائے دیہی استعمال کیا۔پولنگ ہفتہ کو صبح9بجے شروع ہوئے اوردن اڑھائی بجے تک جاری رہی۔

خان گل خان ایڈووکیٹ 187ووٹ حاصل کرکے ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے صدر منتخب ہوئے۔ان کے مدمقابل جہانگیر الٰہی ایڈووکیٹ نی112،قاضی اظہر ایڈووکیٹ نے 90جبکہ سعید الرحمن ایڈووکیٹ نے 22ووٹ حاصل کئے۔جنرل سیکرٹری کی نشست کیلئے ون ٹو ون مقابلہ ہوا۔ملک سجاد ایڈووکیٹ 226ووٹ حاصل کرکے جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان کے مدمقابل امیدواروحید محمد جان ایڈووکیٹ نے 187ووٹ حاصل کئے۔

امتیاز خان ایڈووکیٹ227ووٹ حاصل کرکے ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے نائب صدر منتخب ہوئے ۔ان کے مدمقابل امیدوار قاسم گوہر ایڈووکیٹ نے 121ووٹ حاصل کئے ہیں۔سید مہربان ایڈووکیٹ 214ووٹ حاصل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری منتخب ہوئے ۔ان کے مدمقابل امیدوار سید توصیف ایڈووکیٹ نی162ووٹ حاصل کئے ہیں۔کاشف ایڈووکیٹ239ووٹ حاصل کرکے لائبریری سیکرٹری منتخب ہوئے۔ان کے مدمقاب امیدوار ارسلان ظفر ایڈووکیٹ نی162ووٹ حاصل کئے۔عمان ایوب ایڈووکیٹ بلامقابلہ فنانس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ایگزیکٹو کونسل کے ممبران میں معین الدین قریشی ایڈووکیٹ،ذوالفقارعلی شاہ ایڈووکیٹ،رانا جمشید ایڈووکیٹ اورسردارمظفر ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :