جھولا ٹوٹنے سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:44

جھولا ٹوٹنے سے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق
گوجرانوالہ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) گوجرانوالہ میں جھولا جھولتے ہوئے آٹھ سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا ہے ، تفصیل کے مطابق گرجاکھ کے علاقہ قبرستان روڈ پر محنت کش امجد کا آٹھ سالہ بیٹا نور الحسن گھر میں جھولا جھول رہا تھا کہ اس دوران اچانک رسی ٹوٹ کر بچے کے گلے میں لپٹ گئی اورپھندا لگنے کے باعث نورالحسن جاں بحق ہو گیا ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچے کی نعش کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ،جہاں پر ڈاکٹرز نے بچے کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی ہے ، دوسری طرف اطلاع ملنے پر تھانہ گرجاکھ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :