محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن کے زیراہتمام دو روزہ سوشل ویلفیئر ہینڈی کرافٹ نمائش27مارچ کو ہوگی

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:44

گوجرانوالہ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارے صنعت زار کے مینجر اور کنوینر آرگنائزنگ کمیٹی محمد ہاشم خان کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر و بیت المال گوجرانوالہ ڈویژن کے زیراہتمام 27 اور28 مارچ کو دو روزہ سوشل ویلفیئر ہینڈی کرافٹ نمائش2017 کا انعقاد بمقام ماڈل چلڈرن ہوم / صنعت زار جناح روڈ انڈر پاس میں کیا جائے گا جس کا دورانیہ صبح 9 بجے تا 4 بجے شام ہوگا۔

اس نمائش میں اعلی ملبوسات اور ہینڈی کرافٹ کی خریداری کے لئے مذکورہ پتہ پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈویژنل نمائش کا افتتاح میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کریں گے جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب وحید اختر انصاری ہونگے۔ہاشم خان نے بتایا کہ اس نمائش کی بدولت صنعت زار کی کارکردگی مزیدنمایاں ہوگی اور یہاں خواتین کو دی جانے والی سہولتوں اور مختلف شعبوں میں تربیت سے آگاہی بھی حاصل ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والی طالبات کو مختلف شعبوں میں داخلہ دیا جاتاہے جس سے وہ مہارت حاصل کرتی ہیں جو ان کی عملی زندگی میں بھرپور معاونت فراہم کرتی ہے۔