فراہمی ونکاس آب اورڈرینج کی ماسٹرپلاننگ سے آئندہ 25سالوں کے مسائل حل کرنے میںمددملے گی،رائومحمدقاسم

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:44

ملتان۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے کہا ہے کہ واسا کی آئندہ (25) سالوں کی ملتان شہر کے لیے فراہمی و نکاسی آب اور ڈرینج کی ماسٹر پلاننگ سے سیوریج اور واٹر سپلائی کے مسائل حل کر نے میں بھر پور مدد ملے گی ماسٹر پلاننگ میں سیوریج اور واٹر سپلائی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی اور موجود سسٹم کو مد نظر رکھتے ہوئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم منصوبوں کی ترجیحات کا بھی تعین کیا جائے تاکہ سیوریج مسائل کا شکار گنجان آباد علاقوں کو ماسٹر پلاننگ کے بعد فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماسٹر پلاننگ کے کنسلٹنٹ نیسپاک کی طرف پیش کیے جانے والے ڈرافٹ پلان کے موقع پر کیا ڈائریکٹر ایڈمن میاں عبدالغفور، ڈاکٹر ورکس شیخ محمد منیر اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر ز آصف جاوید ،محمد عرفان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ندیم، ریذیڈنٹ انجینئر نیسپاک چوہدری منظورحسین دیگر بھی موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر واسا رائو محمد قاسم نے نیسپاک کی طرف سے پیش کیے جانے ڈرافٹ پلان کے حوالے سے ڈائریکٹر ورکس کی سر بر اہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ز سیوریج، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر سپلائی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ز ڈسپوزل اسٹیشن اور شعبہ پی اینڈ ڈی کے آفیسران شامل ہوں گے کمیٹی ڈرافٹ ماسٹر پلان کا تفصیلی جائزہ لے کر ایک ہفتے کے اندر اپنی تجاویز بارے رپورٹ منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو پیش کر ے گی۔