اوکاڑہ، پولیس کنسٹیبلان کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ جاری

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:36

اوکاڑہ، پولیس کنسٹیبلان کی بھرتی کے لیے انٹرویوز کا سلسلہ جاری
اوکاڑہ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) پولیس کنسٹیبلان کی بھرتی کے لیے طیب سعید شہید پولیس لائن اوکاڑہ میں این ٹی ایس کے تحریر ی ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواران کا انٹرویوجاری ہیں۔

(جاری ہے)

تحریری ٹیسٹ میںکامیاب ہونے والے امیدواران کی تعداد 1020ہے جن کے مراحلہ وارانٹرویو ز لے جائیں گے۔ گزشتہ روز تین سو امیداروکے انٹرویوز لیے گئے۔بورڈ میں چئیرپرسن ڈی آئی جی سپیشل برانچ زعیم اقبال شیخ ،ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی اور ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال شاکرا حمد شاہد شامل ہیں ۔جنہوں نے امیدواران سے مختلف سوالات کیے ۔امیدواران کے قد ا ور چھاتی کی پیمائش بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :