جشن بہارا ں کی تقریبات موسم بہار کی نوید ہے،کمشنر

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:36

ساہیوال۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) جشن بہارا ں کی تقریبات موسم بہار کی نوید ہے جو دیکھنے والوں کو طمانیت اور راحت دیتی ہے ،ایسی صحت افزاء سرگرمیاں زندہ معاشرے کی علامت ہیں ۔ان خیالا ت کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن بابر حیات تارڑ نے ظفر علی سٹیڈیم میں موسم بہار کی آمد کے موقع پر رنگا رنگ تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد وہاں موجود شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے با ذوق لوگوں کیلئے یہ تقریبات مثالی تحفہ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نہایت کم وقت میں پھولوں کی نمائش‘فوڈ سٹالز‘میجک شو اور رنگ برنگے منظر ترتیب دیکر مقامی انتظامیہ نے قابل تعریف فریضہ سر انجام دیا ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شوکت علی کچھی‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عاطف اکرام‘اسسٹنٹ کمشنر کنول نظام بھٹو ‘چیئر مین پی ایچ اے پیر احسان الحق ادریس‘صدر پریس کلب شفقت گیلانی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :