ساہیوال میں یونیورسٹی کے قیام سے نوجوانوں کو مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے ، صوبائی وزیر ملک ندیم کامران

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:36

ساہیوال میں یونیورسٹی کے قیام سے نوجوانوں کو مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیم ..
ساہیوال۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے یکساں مواقع فراہم کر کے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے بہتر استفادہ کیا جا سکتا ہے اور مسلم لیگ کی موجودہ حکومت معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات اٹھارہی ہے۔ساہیوال میں یونیورسٹی کے قیام سے نوجوانوں کو مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے جس سے نہ صرف بیروز گاری کا خاتمہ ہو گا بلکہ خطے میں ترقی کی رفتار بھی تیز ہو گی ۔

وہ یہاں یونیورسٹی آف ساہیوال کے باضابطہ افتتاح کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں کمشنر بابر حیات تارڑ‘ممبران اسمبلی چوہدری محمد اشرف‘پیر خضر حیات کھگہ‘کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر شفیق حسین ‘میئر اسد خان بلوچ‘رائو نذر فرید ایڈوکیٹ اور پریس کلب کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد نعیم کے علاوہ علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے ساہیوال یونیورسٹی کے قیام میں وزیر اعلی شہباز شریف کی ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔

کمشنر بابر حیات تارڑ نے اپنے خطاب میں یونیورسٹی میں نئے شعبوں کے قیام اور توسیع کیلئے ہر ممکن انتظامیہ کی مدد کی یقین دہانی کرائی۔قبل ازیں خطبہ استقبالیہ میں کیمپس ڈائریکٹر نظام تعلیم کے تحت مختلف شعبوں میں انرول کئے گئے ہیں جبکہ مستقبل میں دو نئے اکیڈمک بلاک بھی تعمیر کئے جائیں گے جن میںسنٹر فارما لیکیولر یالوجی بھی شامل ہیں قائم کئے جائیں گے تا کہ خطے میں تعلیمی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔انہوںنے یونیورسٹی کو 35ایکڑ مزید جگہ فراہم کرنے پر کمشنر بابر جیات تارڑ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ بہت جلد یونیورسٹی میں اعلی تعلیم یافتہ فکلیٹی کی کمی کو پورا کر لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :