کراچی، رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید ماڈل میں تبدیل

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:30

کراچی، رینجرز کے تعاون سے تھانہ رسالہ جدید ماڈل میں تبدیل
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا، تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) کے تعاون سے تھانہ رسالہ کوجدید دور کا ماڈل بنا دیا گیا، جدید ماڈل تھانے کا افتتاح ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نی23 مارچ کو کیا تھا۔

(جاری ہے)

تھانے میں6 ایئر کنڈیشن لگائے گئے ہیں،لاک اپ سمیت 6 مختلف مقامات پرکیمرے نصب کیے گئے ہیں،ایس ایچ او،کمپلین سیل اورڈیوٹی افسرکا علیحدہ کاؤنٹر بنایا ہے، صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے لاک اپ سمیت 6 مختلف جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے گئے ہیں،جدید طرز کے باتھ روم، وضو خانہ اور نماز کیلئے بھی جگہ موجود ہے۔رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام کو سیکورٹی اداروں تک رسائی کے لئے بہترین ماحول میسرکرنا ہے، فاصلہ کم ہوگا تو جرائم کو ختم کرنے میں مدد مل سکے گی، آپریشن پولیس اورانویسٹی گیشن کانٹربھی تھانے میں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ تھانہ رسالہ 1948 ء میں قائم ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :