چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ سے چینی سرمایاکاروں کے مذاکرات

زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن، کولڈ اسٹوریج اور کاروباری مواقعوں میں سرمایاکاری پر بات چیت

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) چیئر پرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمنٹ ناہید میمن سے ہفتہ کو چین کے صوبے ہونان HUNAN کے سرمایاکاروں کے 20 رکنی وفد نے ہونان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وائس چیئرمین وو شوگن MR. WO SHUGUAN کی قیادت میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ہونان صوبے کے مختلف شہروں کے چیمبر آف کامرس کے نمائندے اور چیئرپرسن’’چائنہ پاکستان بزنس اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن کونسل-‘‘ CPBIPC ٹانگ جے کائی MR. TANG JIKAI بہی موجود تھے۔

اس موقع پر چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ نے چینی سرمایاکاروں کو صوبہ سندھ میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صوبے میں ایس سرمایاکاری کرے گی جس سے روزگار اور کاروبار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی زرعی معیشت میں ویلیو ایڈیشن ، کولڈ اسٹوریج ، پیکجنگ PACKAGINGکے شعبوں میں کاروبار کے مفید مواقع موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت سرمایاکاروں گو گران قدر سے مراعات فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی۔ چینی وفد نے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے لئے اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے تفصیلی معلومات حاصل کی اور سوالات پوچھے۔وفد نے بتایا کہ ہونان صوبہ چین میں اہمیت کا حامل صوبہ ہے، کیونکہ چیئرمین ماؤ زے ٹنگ کا تعلق بھی ہونان صوبے سے تھا۔

وفد نے سندھ میں زراعت ، مواصلات، ہائی ٹیکنالوجی، فارماسیوٹیکل اور کیمیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں تیزی سے کام کرنے اور سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ کی معاونت پر بھی اصرار کیا۔ چیئرپرسن سندھ بورڈ آف انویسٹمینٹ ناہید میمن نے وفد کو ایس بی آئی کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :