ڈرگ رولز 1982میں ترامیم صو بائی حکومت کا کارنامہ ہے، فارماسسٹ ایسوسی ایشن

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:30

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء)پا کستان فار ماسسٹ ایسو سی ایشن خیبر پختو نخواہ(پی پی اے ) کے ترجمان نے 1982 ڈرگرولز میں ترامیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ڈر گ رولزجو کہ سیکشن 44کے تحت 1982میں بنے تھے میں ترامیم وقت کی اشد ضرورت تھی اس پر صو با ئی حکو مت نے ذمہ داری کا ثبوت دیکر اقدامات کئے جو لائق تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ہم صو بائی حکو مت اور محکمہ صحت سے اسطر ح انقلا بی اقدامات کی مستقبل میںبھی توقعات رکھتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ڈرگ رولز میں ترامیم سے جعلی ادویات کی روک تھام ، مریضو ں کو نسخے کے مطا بق ادویا ت کی فراہمی ، ادوایا ت کی درست وقت پر درست مقدار کو یقینی بنا نے میں مدد ملی گی ۔