تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں، میاں افتخار

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:30

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) سابق صوبائی وزیر اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین نے کہا کہ نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک کی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں، ہمیں اپنے بچوں کوبہتر سے بہتر تعلیم فراہم کرکے اس معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہے۔ وہ جناح پبلک سکول پبی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد اور یوم والدین کی خصوصی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔

تقریب میں سکول کے طلبہ اور ان کے والدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

بچوں نے موقع کی مناسبت سے ٹیبلوز، ملی نغمے، کلچرل شوزپیش کئے۔جس پر حاضرین نے داد دی۔ سکول کے پرنسپل میاں محمد زبیر نے سکول کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ میاں افتخار حسین نے کہا کہ ہمارے نوجوان ہمارا روشن مستقبل ہیں۔ نجی تعلیمی ادارے بچوں کی تعلیم اور تربیت میں نہایت اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔طلبا اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کریں تاکہ وہ آئندہ چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکیں۔ انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی خلوص نیت اور ایمانداری سے ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے صوبے میں ریکارڈ تعلیمی منصوبے شروع کیے جس کا مقصد ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی تھا۔

متعلقہ عنوان :