واٹر اینڈ سینٹیشن کمپنی عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرے، محمد عاطف

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) صوبائی وزیر تعلیم وتوانائی محمدعاطف خان نے واٹر سینی ٹیشن کمپنی مردان کو ہدایت کی ہے کہ وہ مردان میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کا رلائے ۔

(جاری ہے)

مردان میں ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے چیف ناصر غفور ،ضلعی ممبر شاہد باچہ اور نائب تحصیل ناظم مشتاق سیماب اور دیگرعوامی نمائندوں کے ہمراہ کمپنی کی جانب سے حاصل کی گئی نئی مشینری کے معائنے کے موقع پرصوبائی وزیر نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے تمام بڑے شہروں میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے فرسودہ نظام کو یکسر تبدیل کرکے اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے کوشاں ہے اور ان شہروں میں خودمختار کمپنیاں قائم کرکے ان کو ضروری وسائل فراہم کررہی ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں میں اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کو تعینات کیاگیا ہے اور ان میں شہری نمائندوں کو بھر پور نمائندگی دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :