قومی وطن پارٹی مثبت سوچ اور پختون عوام کی ترقی کے لئے دن رات کوششیں کر رہی ہے، سکند رحیات خان شیرپائو

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:18

قومی وطن پارٹی مثبت سوچ اور پختون عوام کی ترقی کے لئے دن رات کوششیں ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر آبپاشی وسوشل ویلفیئر سکندر حیات خان شیرپائونے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی مثبت سوچ اور پختون عوام کی ترقی کے لئے دن رات کوششیں کر رہی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈب غریب آباد ضلع چارسدہ میں ایک سڑک کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہو ںنے کہا کہ عوامی سیاست اور قومی ترقی کے خاطر دہشت گردی کے نشانہ بننے والے حیات محمد خان شہید پہلے پختون سیاسی رہنما تھے جنہوں نے قومی خدمت اور پختون مفادات کی جدوجہد کے لئے دن رات محنت کی اور یہی وجہ ہے کہ اس پاداش میں مخالفین انہیں شہید کیا ۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام ہمارا موازنہ دوسری سیاسی پارٹیوں کے سا تھ ترقیاتی منصوبوں کے بنیاد پر کیا جائے اور اس عمل میں ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور عوامی اہمیت کو بھی مد نظر رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہا کہ ماضی میں ہمارے سیاستدانوں نے قومی مفادات کو نظر انداز کرکے عالمی طاقتوں کے لئے کام کرنے کو ترجیح دی تھی اور ان کے ذاتی مفادات کی وجہ سے پچھلے چالیس سال سے پختون قوم اورہمارا خطہ پسماندگی اور غربت کا شکار رہا ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کوپاک افغان سرحد کھولنے کے ساتھ ساتھ دیرپا اور پائیدار پرامن تعلقات کے لئے بھی مستقل کوششیں کرنی چاہئیں تاکہ پختونوں کے برادرانہ تعلقات اور مثبت تجارتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے مسئلے پر بھی قابو پایا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :