ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے ملک میں تین سال کے وقفے کے بعد ائیر ایمبولنس سروس کا آغاز

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 مارچ 2017 19:18

ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے ملک میں تین سال کے وقفے کے بعد ائیر ایمبولنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے ملک میں تین سال کے وقفے کے بعد ائیر ایمبولنس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح ائیر ایمبولنس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے ائیر ایمبولنس کیلئے طیارہ حاصل کر لیا گیا ہے۔ طیارے میں ایک وقت میں چھ افراد سوار ہو سکتے ہیں۔ جبکہ ایدھی فاونڈیشن نے 2 پائلٹس کی خدمات بھی حاصل کر لی ہیں۔ ایدھی فاونڈیشن کی ائیر ایمبولنس سروس سے متعلق مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :