مسلم لیگ ن کے رابطہ سیکرٹری برائے متحدہ عرب امارات سلمان خان کو گلف ریجن کیلئے پی ایم ایل این کے شعبہ سوشل میڈیا کا سربراہ مقرر کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 25 مارچ 2017 19:04

مسلم لیگ ن کے رابطہ سیکرٹری برائے متحدہ عرب امارات سلمان خان کو گلف ..
دبئی  (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 مارچ 2017ء) مسلم لیگ ن کے رابطہ سیکرٹری برائے متحدہ عرب امارات سلمان خان کو گلف ریجن کیلئے پی ایم ایل این کے شعبہ سوشل میڈیا کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی خصوصی دلچسپی کے باعث حکمراں جماعت مسلم لیگ ن میں نوجوان قیادت ابھر کے سامنے آ رہی ہے۔ مریم نواز کی خصوصی سفارش پر مسلم لیگ ن کے نوجوان رہنما اور رابطہ سیکرٹری برائے متحدہ عرب امارات سلمان خان کو پارٹی میں ایک اور اہم عہدے سے نوازا گیا ہے۔ سلمان خان کو گلف ریجن کیلئے پی ایم ایل این کے شعبہ سوشل میڈیا کا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ سلمان خان گلف ریجن میں مسلم لیگ ن کے خاصے متحرک کارکن کے طور پر جانے جاتے ہیں۔