فیصل آباد،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،1.135 کلوگرام منشیات برآمد، مقدمات درج

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:18

فیصل آباد،پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،1.135 کلوگرام منشیات ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) سی پی او فیصل آباد کی ہدایت پرمنشیات کے خلاف جاری شدہ مہم کے سلسلہ میں تھانہ منصور آباد کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون،1.135 کلوگرام منشیات برآمد، مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کی ہدایت پرتھانہ منصور آباد پولیس نے کشمیر چوک سے ملزم ساجد محمود کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1135 گرام چرس برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ نمبر281/17 بجرم 9-C/CNSAتھانہ منصور آباد میں درج کر لیا،سی پی او فیصل آبا د نے حکم دیا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کاروائی کو مزید تیز کیا جائے اور منشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،گشت کے نظام کو بہتر کیا جائے تاکہ جرائم کو پنپنے کا موقع نہ مل سکے ۔

متعلقہ عنوان :