فیصل آباد ،پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:18

فیصل آباد ،پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) فیصل آباد پولیس کا گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون،02عددپسٹل،01عدد کلاشنکوف، 01 عدد بندو ق برآمد ،79کریمینلز و مجرمان اشتہاری گرفتار۔

(جاری ہے)

سی پی اوفیصل آباد افضال احمد کوثرکی ہدایت پر فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی02عددپسٹل ، 01 عدد کلاشنکوف، 01 عدد بندوق برآمد قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے۔

اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب71اشتہاری مجرمان،02 عدالتی مفروران اور 6ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کر لیا ۔منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چرس1.135کلوگرام اور174لیٹر شراب برآمد کرلی ۔سی پی اوفیصل آباد نے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کو میرٹ پر کرتے ہوئے چالان جلد ازجلد عدالت میںبھجوائے جائیں اور پولیس کو جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کی تاکہ فیصل آبا د کو کرائم فری سٹی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :