حافظ آباد، دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار کو لوٹ کر فرار

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:18

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) علی آباد کے قریب دو مسلح ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیااور بعدازاں فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

نواحی گائوں رائے چند کا رہائشی احسان اللهموٹر سائیکل پر سوار ہوکر حافظ آباد سے اپنے گائوں جارہا تھا کہ جب وہ علی آباد کے قریب پہنچا تو اسے دومسلح ڈاکوئوں نے روک کر موبائل فون اور 9ھزار نقدی لوٹ لی اور بعدازاں فرار ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :