حافظ آباد،پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن دو انتہائی مطلوب اشتہاریوں سمیت 11 ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:13

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے دو انتہائی مطلوب اشتہاریوں سمیت گیارہ ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے اور انکے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار کئے جانے والے اشتہاری راہزنی کی واردات میں بھی پولیس کے مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :