حافظ آباد ،دو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے مزدور کو شدیدزخمی کردیا

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:13

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) حافظ آباد شہر میں محلہ قائد آباد کے قریب دو نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ایک مزدور کو شدید ذخمی کردیا اور بعدازاں فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محلہ قائد آباد گلی نمبر 9کا رہائشی عمران یاسر ولد اللهدتہ رات کے وقت بسم اللهرائس ملزم کے قریب کھڑا تھا جہاں پر موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور انہوں نے عمران یاسر پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجہ میں وہ شدید ذخمی ہوگیا اور اسے فوری طور پر ٹراما سنٹر میں منتقل کردیا گیا۔ تاحال پولیس ملزمان کا سراغ نہ لگا سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :