حافظ آباد،نوجوان نے والدین سے جھگڑے کے بعد خو د پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:13

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) حافظ آباد کے محلہ شریف پورہ میں ایک نوجوان نے والدین سے جھگڑے کے بعد خو د پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی جس سے اسکے جسم کا ستر فیصد سے زائد حصہ جھلس گیا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ شیر پورہ حافظ آباد کے رہائشی محمد اویس ولد محمد وراث مبینہ طور پر نشہ کا عادی تھا ۔جس پر اسکے والدین نے اسے عاق کردیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز محمد اویس نے گھر میں آنے کی کوشش کی تو والدین نے اسے کہا کہ وہ انکے گھر نہ آیا کرے۔ جس پر اویس نے محلہ شریف پورہ کے گورنمنٹ پرائمری سکول کی عمارت میں جاکر وہاں پر اپنے اوپر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی جس پر اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ھیڈکوارٹر ھسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی نازک حالت کے پیش نظر اسے لاھور ھسپتال ریفر کردیا۔

متعلقہ عنوان :