سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کا زیادہ بہتر اور منظم انداز میں مقابلہ کرنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے سلسلہ میں سائنسی اور ٹھوس بنیادوں پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں،ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:13

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر حافظ آباد اللہ دتہ وڑائچ نے کہاہے کہ سیلاب اور دیگر قدرتی آفات کا زیادہ بہتر اور منظم انداز میں مقابلہ کرنے اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے سلسلہ میں سائنسی اور ٹھوس بنیادوں پر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے لئے تمام متعلقہ محکمے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں ۔انہوں نے کہاکہ ضلعی سطح پر ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کا قیام حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے جس کا مقصد تمام وسائل کو یکجا کرتے ہوئے اداروں کی کار کردگی میں اضافہ کرنا اور قدرتی آفت اور تباہی کی صورت میں فوری طور پر ایسے اقدامات کو یقینی بنانا ہے جن سے کم سے کم جانی ومالی نقصان ہو اور ریسکیو ،ریلیف آپریشن ہر صورت کامیاب بنایا جاسکے ۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹر کٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انتظامی افسران ،انچارج ریسکیو 1122،ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے نمائیندہ اور کمیٹی کے دیگر اراکین نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ فلڈ پلان 2017کو حتمی شکل دیتے ہوئے افسران اور سٹاف کو انکی ذمہ داریوں سے آگاہ کیاجائے انہوں نے واضح کیا کہ فلڈ پلان کے مطابق ڈیوٹی سرانجام نہ دینے والوں اور کسی بھی سستی ،غفلت کا مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف ٹھوس محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی انہوں نے کہا کہ بالخصوص ریسکیو1122کے پاس موجود تمام کشتیاں ،انجن ،لائف رنگ ،لائف جیکٹس اور دیگر اشیاء بالکل ٹھیک اور قابل استعمال حالت میں ہونا چاہئے انہوں نے کہاکہ کوئی بھی محکمہ اور شخص قدرتی آفات کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتا ہے اور اس کمیٹی کی تشکیل کا مقصد بھی یہی ہے کہ ضلعی سطح پر دستیاب تمام وسائل کو یکجا کر کے ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے استعمال میں لایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :