پنجاب حکومت کا صوبہ بھر میں بہبود فنڈگرانٹس کے اجرا ء اور وصولی کے نظام کو آن لائن ،کرنے کے سلسلہ میں پنجاب بینک سے معاہدہ

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:13

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) خادم پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں بہبود فنڈگرانٹس کے اجرا ء اور وصولی کے نظام کو آن لائن ،کرنے کے سلسلہ میں پنجاب بینک سے معاہدہ کر لیاہے اس حکومتی اقدام کا مقصد حاضر سروس ،ریٹائرڈ ،اور متوفی سرکاری ملازمین اور انکے اہل خانہ کو دی جانے والی مختلف امدادی گرانٹس کی وصولی کے عمل میں آسان ،شفاف ،اور صارف دوست بنا کر کرپشن اور بے جا دفتری تاخیر کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کرناہے ۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تمام صوبائی سکریڑیز ،سکرٹریزٹو گورنر ،سکریٹری ٹو وزیر اعلی ،کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز اور دیگر تمام متعلقہ افسران کو بھجوائے جانے والے ایک خصوصی مراسلہ میں کیاگیاہے کہ بہبود فنڈ کے تحت دئیے جانے والے وظائف ،شادی ،الوداعی اور تجہیزوتکفین کی ادائیگی بذریعہ ، ایزی پے ، سسٹم کرنے کے سلسلہ میں پنجاب بینک سے معاہدہ طے پا گیاہے جس کے تحت امدادی گرانٹ حاصل کرنے کے اہل افراد کو بینک کی جانب سے انکے موبائل پر بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی جا ئیگی ۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے اطلاع ملنے پر کسی بھی قریبی پنجاب بینک برانچ سے امدادی گرانٹ کی وصولی کے لئے متعلقہ شخص اصل شناختی کارڈ کے ساتھ رابطہ کر سکتاہے ابتدائی طور پر یہ سلسلہ گزیٹڈ افسران کی امدادی گرانٹس کی ادائیگی کے لئے شروع کیاجارہاہے جس کو بہت جلد تمام نان گزیٹڈ اور دیگر سرکاری ملازمین کی گرانٹس تحت بڑھا دیا جائے گا ۔محکمہ سروسز نے تمام ضلعی بہبود فنڈز بورڈ زکو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کے درست اور اسوقت زیر استعمال موبائل نمبرز کا ڈیٹا جمع کریں تاکہ مرحلہ وار ان پر امدادی گرانٹس کی وصولی کے لئے پیغامات کی ترسیل کا عمل شروع کیاجاسکے ۔

متعلقہ عنوان :