Live Updates

غیرقدرتی معمولات میں اضافے کے باعث زمین پر غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، ارتھ آور ماحول کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے، ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پرزمین کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا ارتھ آور کے موقع پر پیغام

ہفتہ 25 مارچ 2017 21:13

غیرقدرتی معمولات میں اضافے کے باعث زمین پر غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غیرقدرتی معمولات میں اضافے کے باعث زمین پر غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ارتھ آور ماحول کو تباہ ہونے سے بچانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ذمہ داری کا احساس دلاتا ہے۔ ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پرزمین کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ارتھ آور منانے کا مقصد زمین کو درپیش خطرات سے محفوظ رکھنے کیلئے آواز بلند کرنا،عوام میں ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو پہنچنے والے نقصان سے آگہی اور زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کے لئے درست سمت میں اقدامات اٹھا رہی ہے اورزمین کو آلودگی سے محفوظ رکھنے کے لئے اقدامات حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ بڑھتے ہوئے عالمی درجہ حرارت سے کرہ ارض اور ماحول کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں کرہ ارض سے محبت کے عزم کا اعادہ کرنا ہے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :